South African city of Pretoria has given birth to 10 children 356

10 بچوں کی بیک وقت پیدائش، عالمی ریکارڈ قائم

سٹاف رپورٹ: پاک نیوز پوائنٹ

افریقن نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا (Pretoria) میں ایک خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔”گوسیامی تھامارا ستھولے” نامی خاتون کے شوہر کے مطابق بیک وقت دس بچوں کی پیدائش سے وہ حیران رہ گئے ہیں کیونکہ اسکین میں صرف 8 بچے دکھائی دیےتھے۔
37 سالہ خاتون کے ہاں پہلے بھی جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن کی عمر اب 6 برس ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون اور ان کے سارے بچے خیریت سے ہیں جبکہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ ابھی اس سارے معاملے کی چھان پھٹک کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افریقی ملک مالی میں حلیمہ نامی ایک 25 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں