ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن 299

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن

سیالکوٹ: نمائندہ خصوصی (کامران سلہری ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایس ایچ اوتھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ نےڈکیتی و راہزنی کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث حماد عرف مادا گینگ کوگرفتارکرلیا،موٹر سائیکلیں لاکھوں کی نقدی ، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا.
ترجمان سیالکوٹ پولیس خرم شہزادکےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کےتحت ڈکیت گینگ کوگرفتارکیاگیا ایس ایچ اونعمان بٹرنےبتایاکہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا ریکارڈ یافتہ سرغنہ حمادعرف مادا،جابر، اورمبشرشامل ہیں جبکہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چھین لیتے تھے.ملزمان نے18 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اورملزمان سےشہریوں سے چھینی گئے1لاکھ پچاس ہزارروپے کی نقدی 18موٹرسائیکلیں،6موبائل فونز جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والے2پسٹل اورگولیاں بھی برآمدکرلی گئی ہیں ملزمان سے تفتیش جاری ہےاورمزید برآمدگی عمل میں لائی جاسکتی ہےڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں