سیالکوٹ تھانہ اگوکی پولیس نے شوہر کے اندھے قتل میں ملوث ٹک ٹاکر بیوی کو گرفتار کرلیا 262

سیالکوٹ تھانہ اگوکی پولیس نے شوہر کے اندھے قتل میں ملوث ٹک ٹاکر بیوی کو گرفتار کرلیا

رپورٹ سیالکوٹ کامران سلہری (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سیالکوٹ تھانہ اگوکی پولیس نے شوہر کے اندھے قتل میں ملوث ٹک ٹاکر بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ملزمہ نے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور قتل کے وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ دوران ڈکیتی اندھے قتل کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر بیوی ملوث نکلی.
ایک ماہ قبل تھانہ اگوکی کے علاقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے اس نے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوار کر رکھے تھے جس سے شادی کرنے کے لیے رضوان عرف زین کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور شوہر کو قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا.
پولیس نے ملزمہ ارم شہزادی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ روپوش ملزم رضوان عرف زین کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مصروف عمل ہیں.
ڈی پی او سیالکوٹ کی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں