سیالکوٹ پولیس کی بروقت کاروائی 1 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والا 14 سالہ بچہ 8 گھنٹے کے قلیل وقت میں بازیاب 2 ملزمان گرفتار. 229

سیالکوٹ پولیس کی بروقت کاروائی 1 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والا 14 سالہ بچہ 8 گھنٹے کے قلیل وقت میں بازیاب 2 ملزمان گرفتار.

نمائندہ خصوصی(کامران سلہری، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ملوکے چک کے رہائشی شفیق کے 14 سالہ بیٹے اطہر کو گھر سے سکول جاتے ہوئے نامعلوم کار سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے اور مغوی بچے کی واپسی کے عوض اس کے والد سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی سمبڑیال رانا زاہد کی سربراہی میں ٹمیں تشکیل دے کر تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کی صیح سلامت واپسی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے.

پولیس نے تمام ڈسٹرکٹ بارڈرز سیل کر کے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنے شروع کر دیے بالآخر پولیس کے بروقت ریسپانس اور مؤثر ناکہ بندی کی بدولت پولیس نے اغوا کار ملزمان طاہر اور حسنین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور بچے کو صیح سلامت بازیاب کر لیا ہے.
طاہر اور حسنین نے اطہر کو تاوان کی رقم حاصل کرنے کے لیے اغواء کیا تھا.

مغوی بچے کی قلیل ترین وقت میں صیح سلامت واپسی پر اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا اور پولیس کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ اطہر کے والدین نے نمناک آنکھوں سے پولیس کا شکریہ ادا کیا.

ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکٹس کا اعلان کیا ہے.

ترجمان سیالکوٹ پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں