لاہور (رپورٹ : ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے تھانہ شفیق آباد کے احاطے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا.
جس میں ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد انسپکٹر رانا اختر ،ایس ایچ او تھانہ شادباغ انسپکٹر چوہدری مقصود گجر ،تھانہ شفیق آباد کے عملے سمیت علاقے کے شہریوں نے شرکت کی.
اس موقع پر انسپکٹر رانا اختر ، انسپکٹر چوہدری مقصود گجر نے انسپکٹر مراد رسول مرحوم کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر مراد رسول مرحوم ایماندار فرض شناس تجربہ کار تفتیشی انسپکٹر تھے انہوں نے کہا مراد رسول بطور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد جتنا عرصہ بھی رہے وہ دوران ڈیوٹی کسی بھی کیس کی تفتیش انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پروفیشنل طریقے سے کرتے تھے.
تھانہ شفیق آباد کے قاری امیر علی اور قاری نعمان شاکر نے بھی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.
قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کے بعد شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا.
246