ایس ایچ او تھانہ شبقدر انسپکٹر گلشید خان کا منشیات فروشان کے خلاف کریک ڈاؤن۔ مشہور منشیات فروشان گرفتار۔بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد 268

ایس ایچ او تھانہ شبقدر انسپکٹر گلشید خان کا منشیات فروشان کے خلاف کریک ڈاؤن۔ مشہور منشیات فروشان گرفتار۔بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

شبقدر نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ عدنان تابش ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

منشیات فروش کاکی سکنہ حلیمزئی شبقدر کو گرفتار کیا گیا، جو منشیات کی مقدمہ میں مجرم اشتہاری بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ہے اور ان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کی نگرانی میں انسپکٹر گلشید خان اور اس کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ اپریشن کیا ہے جس میں علاقہ شبقدر سے تعلق رکھنے والے پانچ مشہور زمانہ منشیات فروش ارشاد ولد شاہ جہان ساکن منسوکا، صدام ولد نصیب گل ساکن باسخہ، علی رحمان ولد سید رحمان ساکن حلیمزائی، کاکی ولد جاجان ساکن حلیمزئی، ربنواز ولد خوشحال ساکن فاطمہ خیل گرفتار کرکے جن کی قبضہ سے مجموعی طور پر3120گرام چرس،730گرام آئس اور ایک 1013گرام افیون اور دو عدد پستول 35 عددکارتوس برآمد کئے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں