Sheikh Hamad bin Mohammed Al Maktoum 198

دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد المکتوم نے سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات کی

رپورٹ دبئی : محمد آصف خان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد المکتوم نے سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات کی.
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات کی اوران کے دوسروں کے کام آنے کے جذبے کو سراہا.
شیخ حمدان بن محمد نے ٹوئٹر پر پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور کے ساتھ اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ عبدالغفور سے ملاقات اعزاز ہے۔ یہ ایسی مثال ہیں جس کی سب کو تقلید کرنی چاہئیے.
پاکستانی ڈیلیوری بوائے عبدالغفورنے دبئی کی ایک مصروف سڑک پر گری اینٹوں کو ہٹایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی.
عبدالغفور کی وائرل ویڈیو پر دبئی کے ولی عہد نے ان کے نیکی کے جذبے کی تعریف کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک واپسی سے پرعبدالغفور سے ملاقات کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں