اسلام آباد ہائیکورٹ ، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 202

نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے شہباز شریف نے گارنٹی دی تھی ، اب نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں.کارروائی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا.
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر کی ، درخواست گزار ظفر علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل میں کہا کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے ہائیکورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے ۔ نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے شہباز شریف نے گارنٹی دی تھی ، اب نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں.
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ، عدالت نواز شریف کی واپسی کیلئے احکامات بھی صادر کرے.
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف کا نام وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے نکالا ہے، نواز شریف کا نام کسی عدالت نے ای سی ایل سے نہیں نکالا،وفاقی کابینہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے اجازت نہیں لی.
عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں