Sharif Baloch Information Secretary Pakistan People's Party Riyadh 146

شریف بلوچ انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن 18 اکتوبر سانحہ کار ساز میں شہید ہونے والے ساتھیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری اور ہر دلعزیز شخصیت شریف بلوچ بھٹو نے 18 اکتوبر سانحہ کار ساز میں شہید ہونے والے ساتھیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہداء کارساز پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ ثابت کردیا کہ وہ حقیقی معنوں میں بے نظیر بھٹو کے دیوانے اور نظریاتی جیالے ہیں۔ 18 اکتوبر کا دن اور سانحہ کارساز ظلم کا دن ہے، جس میں بینظیر بھٹو کے جیالے اور متوالے اپنی محبوب قائد کے ساتھ محبت و عقیدت کا اظہار کررہے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی جماعت ہے۔ یہ دن ہمیں ان شہید جیالوں کی یاد دلاتا ہے کہ شہداء کارساز نے اپنی جانوں کو قربان تو کر دیا لیکن اپنی شہادت کی لا زوال داستان چھوڑ گئے شریف بلوچ بھٹو نے مزید کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے، ہم اپنے ان شہید جیالوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے 18 اکتوبر ہمیں ہمیشہ اپنے شہداء کی یاد دلاتا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں