(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ٹوئٹرپر شنیرا نے کراچی کےعلاقے کورنگی میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی کےوالد کا ویڈیو کلپ شیئرکیا جسے لوڈ شیڈنگ کے دوران اندھیرے میں گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا.
شنیرا وسیم اکرم نے لکھا میری بیٹی کی عمر کی یہ چھوٹی سی بچی کھیلنے کیلئے باہر گئی تھی اور کبھی واپس نہیں آئی.
ایک اور ٹویٹ میں سابق کرکٹ کپتان کی اہلیہ نے لکھا کہ سیاست میں جانا بھول جائیں،میں پولیس فورس اور رینجرزمیں شامل ہونا چاہتی ہوں تاکہ ان درندوں کو خود پکڑ سکوں،اس کے علاوہ مجھے کوئی چیز خوشی نہیں دے سکتی.
افسوسناک واقعے پر غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے شنیرا نے لکھا مجھے بتانا بند کریں کہ یہ ہرجگہ ہوتا ہے۔ یہ میرے گھرسے 20 منٹ کے فاصلے پرہوا،یہ میرے شہر میں ہوا یہ پاکستان میں ہورہا ہے۔ اور میں اسے نظر اندازکرنے سے انکار کرتی ہو.
