Former captain Shahid Afridi, when asked about his son-in-law and emerging fast bowler Shaheen Shah Afridi of the national team 282

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا اپنے ہونے والے داماد سے متعلق اظہار خیال

(سٹاف رپورٹ، پاک نیوز پوائنٹ )
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہونے والے داماد اور قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق سوال پر کہا کہ ابھی انہیں ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ 41 سالہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں حصہ لیتے ہوئے ان کے ایک مداح نے 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں‘۔
شاہد آفریدی نے اس سوال پر انتہائی محتاط انداز اپناتے ہوئے جواب دیا، انہوں نے لکھا کہ ’ابھی شاہین شاہ آفریدی کو ایک لمبا سفر طے کرنا ہے‘ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں