Several Pakistanis arrested for chanting slogans 276

مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پر گزشتہ روز کچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی تھی اور مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کو برے القاب سے پکارا گیا اور شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے.
سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی پر کارروائی کرتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مسجد نبوی واقعے میں ملوث 5افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے صحن میں پانچ افراد نے پاکستانی خاتون اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کیا اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے.
اس واقعے پر ملک بھر سے شہریوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ادھر سعودی حکومت نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے پر کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کے نعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں