لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ایس ڈی پی او تحصیل فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود کوٹ عبدالمالک میں ہونے والے سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سردار محمد افضل ڈوگر نے ایلیٹ فورس کے جوانوں پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے میں بائیو میٹرک ڈیوائس کے زریعے مشتبہ لوگوں کو چیک کیا گیا سرچ آپریشن میں کئی سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا دوران سرچ آپریشن ملزمان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد ہوا ۔ ملزمان شیراز خان، بلال حسین، قیصر، خرم، جمشید، شاہد محمود اور حسن سے جدید اسلحہ جن میں چار عدد کلاشنکوف ، پانچ عدد رائفل 223 بور اور 1118 گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی گئی