پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا میلہ لاہور قلندرز کی فتح کے ساتھ اختتام 265

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا میلہ لاہور قلندرز کی فتح کے ساتھ اختتام

بیوروچیف پی این این نیوز پنجاب (ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ وکٹ کیپر فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا.
تاہم اس ٹورنامنٹ میں لاہور کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کچھ ہی وقفے سے ذیشان اشرف اور عبداللہ شفیق بھی پویلین لوٹے تو ایسا لگا کہ یہ لاہور کا ہمیشہ کی طرح ایک اور بیٹنگ ناکامی کا آغاز ہے.
ملتان کی جانب سے آصف آفریدی سے بولنگ کا آغاز کروانے کا پلان کامیاب رہا اور جب ڈیوڈ ولی نے بھی وکٹ حاصل کر لی تو لاہور کے لیے صورتحال مزید خراب ہو گئی.
لیکن لاہور قلندرز نے ایسے ہی موقعوں سے بازی پلٹ کر اپنی کارکردگی کو اس سیزن میں منفرد بنایا ہے اور محمد حفیظ کی سربراہی میں آج لاہور کے مڈل آرڈر نے ایسا ہی کیا.
حفیظ نے دباؤ میں آئے بغیر ذمہ داری کے ساتھ لاہور کی بحران میں مبتلا بیٹنگ کو کنارے لگانے کا کام شروع کیا۔ انھوں نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے عمدہ 69 رنز بنائے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ لاہور کم ہدف بنا کر آؤٹ نہ ہو جائے.
پہلے بروکس نے 22 گیندوں پر 41 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے اور اس کے بعد ڈیوڈ ویزا نے صرف آٹھ گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بنا کر لاہور کو ایک بہترین ہدف یعنی 180 رنز تک پہنچا دیا.
یوں لاہور نے دھواں دار بلے بازی کی بدولت آخری پانچ اوورز میں 77 رنز بنائے اور بازی پلٹ دی اور ملتان پر فائنل میں بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کا دباؤ ڈال دیا.
ملتان کی جانب سے آصف آفریدی نے تین، جبکہ ڈیوڈ ولی اور شاہنواز ڈھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا میلہ لاہور قلندرز کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے، اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا جس پر انہیں اختتامی تقریب میں انعامات سے بھی نوازا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں