separation between the all-rounder of the national cricket team Shoaib Malik and his Indian wife tennis star Sania Mirza 186

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی بھارتی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور ان کی علیحدگی ہوچکی ہے، حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ’وہ لمحات جو مشکل ترین دنوں میں میرا ساتھ دیتے ہیں.
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم رکن اور دونوں کے قریبی دوست نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے.
یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کی تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوچکی ہیں، تاہم ان کے اکاؤنٹ میں صرف ایک یا دو تصاویر اب بھی موجود ہیں، کچھ روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟‘، ثانیہ مرزا کی یہ اسٹوری بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں