سینئر مسلم لیگی رہنما، کو رہائی مل گئی 191

سینئر مسلم لیگی رہنما، کو رہائی مل گئی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ اصف کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی رہائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ، جس کے بعد جیل عملہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ن لیگی رہنماء کی رہائی کے روبکار پر عمل درآمد کے بعد وہاں سے روانہ ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہین رہائی ملی ، مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی ، جس میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں ، جب کہ درخواست ضمانت پر دلائل تین دن میں مکمل کیے گئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا جس میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرلی گئی ، جس کے بعد آج انہیں رہا کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں