جدہ رپورٹ(نمائندہ خصوصی امداد حسین لک،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
صدر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم چوہدری نورالحسن گجر کے وطن عزیز پاکستان میں قیام کے بعد سعودی عرب واپسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما معروف شاعر زمرد خان سیفی کی جانب سے شاندار استقبالیہ عشائیہ دیا گیا جس میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے ذمہ داران نے شرکت کی جن میں ، چئیرمین جہانگیر خان،نائب صدر فہد رفیق کھوکھر، جنرل،جوائنٹ سیکریٹری عاطف علی وٹو،،ایگزیکٹیو ممبران میں حسن بٹ، امداد حسین لک، حافظ عرفان کھٹانہ،شامل تھے جبکہ دیگر نمایاں شخصیات میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری آفتاب ترابی ،مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری اکرم گجر ، احسان الحق گجر اور میاں رضوان شامل تھے۔عشائیہ کے دوران زمرد خان سیفی اور آفتاب ترابی نے اپنے خوبصورت اشعار پیش کر کے خوب داد وصول کی اور عشائیہ کو ایک یادگار محفل بنا دیا ۔