سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول ہونے پر ارشد شریف کی والدہ کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے ریمارکس دیئے ویسے تو ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے ،عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہوا تھا.
مرحوم ارشد شریف کی والدہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق نے ارشد شریف کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی ،ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے.
وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے کہاکہ اتوار کے دن ارشد شریف کی والدہ کو انہوں نے رپورٹ دے دی ہے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ کیس سے متعلق یہاں کیا ہو رہا ہے ؟ وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے کہاکہ یہاں تو کچھ نہیں ہو رہا ، ہماری ایک درخواست جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے بھی زیرالتوا ہے ،پاکستان میں بھی ایف آئی آر ہو سکتی ہے.
عدالت نے ریمارکس دیئے ویسے تو ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہوا تھا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ رپورٹ ارشد شریف کی والدہ کو فراہم کردی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ فراہم کئے جانے کے بعد درخواست نمٹا دی.
149