Senator Maulana Abdul Ghafoor Haidari 187

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا سعودی عرب جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جہاں پر انہوں نے قونصلر جنرل خالد مجید سے تفصیلی ملاقات کی انکے ہمراہ جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری الحاج انجنیئر سجاد خان بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق قونصلیٹ آف اسلامی جمہوریہ پاکستان جدہ سعودی عرب کے قونصلر جنرل اور ہردلعزیز شخصیت خالد مجید کی خصوصی دعوت پر جے یو آئی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ممبر آف سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور جے یو آئی سعودیہ کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنیئر حاجی سجاد خان کے ہمراہ پاکستانی قونصل خانہ جدہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے قونصلر جنرل خالد مجید اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری اور خالد مجید نے ملکی صورتحال ، مسائل ، دوطرفہ تعلقات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اورسسز ہمارا سرمایہ ہیں انکو درپیش مسائل پہلی فرصت میں حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کیجائیگی ۔ مولانا حیدری نے دیارغیر میں رہنے والے جماعتی کارکنوں اور پاکستانی بھائیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے اور قونصلر جنرل سے بھی اس سلسلہ میں مفیداورسیرحاصل گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو جگانے کیلئے کمر کسے ہوئی ھے نیز دیارغیر میں بھی جماعتی عہدیدار وں اور کارکنوں میں سچے جذبوں کی کمی نہیں ہے اسی طرح ملک و بیرون ملک دکھی انسانیت کیلئے خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیساتھ ساتھ ملی یکجہتی اور قومی وحدت کو فروغ دینے کیلئے جمعیت علماء اسلام کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ۔ آخر میں قونصلر جنرل خالد مجید نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی اور شیلڈ پیش کیا.

 جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا سعودی عرب جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا سعودی عرب جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں