اہم خبریںپاکستانسیاست

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم بن گئے جس پر ان کو سکیورٹی پروٹوکول دیدیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، ان کی تقرری کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کے مشترکہ ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی جس کے بعد انوارالحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم بن گئے ہیں.
صدر مملکت کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی.

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

error: مواد محفوظ ہے