(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
افغانستان میں انخلاء کے بعد سول وار کی تشویش جائز ہے۔ ہماری کوشش ہے اور خواہش ہے کہ افغانستان اس صورت حال سے دو چار نہ ہو۔ پاور شئرنگ سول وار سے بچنے کا راستہ ہے۔ ہم نے بین الاقوامی کمیونٹی کو باور کروایا کہ آپ مہاجرین کو بھول چکے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کو افغان امن عمل کا حصہ بنایا جائے۔ ٹی ٹی پی کی مضبوطی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ہم پاکستان کی Talbanization نہیں چاہتے۔ چین اگر افغانستان میں استحکام کیلئے قدم بڑھاتا ہے تو اچھی بات ہے۔ استنبول پراسس، میں طالبان نے آنے سے انکار کیا لیکن ہم نے افغانستان اور ترکی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کیا۔
ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ تہران کے ساتھ ہمارا باڈر مارکیٹس کا معاہدہ ہوا۔ نئے ایرانی صدر کے ساتھ وزیراعظم کی اچھی گفتگو رہی۔ افغانستان کے حوالے سے ایران کا کردار اہم ہے اس سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا،