seminar was organized in Leeds University of Lahore to inform the students about the Department of Placement Bureau 177

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو ڈیپارٹمنٹ آف پلیسمنٹ بیوروکے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

شاہین جاوید __ ریاض سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو ڈیپارٹمنٹ آف پلیسمنٹ بیوروکے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو اور خزانچی لاہور لیڈز یونیورسٹی فیض الباری نے خصوصی شرکت کی۔ طلباءو طالبات کیلئے منعقد سیمینار میں سعودی عرب سے صدر یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب امتیاز احمد نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لاہورلیڈز یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف پلیسمنٹ بیورو کا کام یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو انٹرنشپ اور نوکری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔۔۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر نےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلباءوطالبات کو مستقبل میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تفصیلی لیکچر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے طلباءوطالبات کو بین الاقوامی اداروں کیلئے اسکلڈ پرسنز میں خوش اسلوبی سے کام کرنے کیلئے تیار کررہے ہیں تاکہ وہ اپنی معیاری تعلیم وتربیت کے نتیجے میں لیڈرشپ کا کردار ادا کرسکیں۔
اس موقع پر مہمان خصوصی صدر یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب امتیاز احمدنے طلباءوطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورلیڈز یونیورسٹی کا دورہ کرکے خوشی ہوئی۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخرمحسوس ہو رہا ہے کہ لاہورلیڈز یونیورسٹی اپنے طلباءوطالبات کو معیار تعلیم کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ میں بطور صدر یونائیٹڈ میڈیا فورم اور صحافتی تنظیمیں لاہور لیڈز یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کو مڈل ایسٹ ممالک میں بہترین نوکری حاصل کرنے میں ہرممکن مددفراہم کریں گے۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہوروٹو نےطلباءوطالبات کو بہترین مستقبل کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ڈیپارٹمنٹ آف پلیسمنٹ بیورو کو مبارکبادبھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں