(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سینئر تجزیہ کار اور صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اعتراض اٹھایا کہ صحت کارڈ کے ذریعے جو علاج عام اسپتالوں میں کم پیسوں میں ہو سکتا ہے وہی مہنگے پرائیویٹ اسپتالوں میں لاکھوں روپے میں ہوگا۔ اس پر اظہر مشوانی نے جواب دیتے ہوئے اسے پراپیگنڈہ قرار دیا اور ساتھ میں وضاحت بھی دے دی.
تفصیلات کے مطابق رؤف کلاسرا نے ایک شخص یاسر ارشاد کی فیس بک پوسٹ شیئر کی جو کہ پیشہ ور ماہر امراض قلب ہیں، انہوں نے لکھا کہ جو علاج لاہور کے ڈاکٹرز اسپتال میں صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ روپے میں ہو رہا ہے وہ بہاولپور میں ان کے اسپتال میں محض 20 ہزار روپے میں ہو سکتا ہے.
اس پر رؤف کلاسرا نے کہا کہ صحت کارڈ کا ایک رخ یہ بھی ہے کہ صحت کارڈ سے پرائیوئٹ ہسپتال اربوں کمائیں گے،انشورنس کمپنیوں کا پیٹ بھرا جائے گا اور سرکاری اسپتال پاس ادویات کے پیسے تک نہیں ہوں گے.
کلاسرہ صاحب یہ پراپیگنڈا کافی عرصے سے مختلف کہانیوں کی صورت میں پھیلایا جا رہا ہے جن کا کئی بار تفصیل سے جواب شئیر کیا جا چکا ہے
امید ہے آپ اپنے پلیٹ فارم سے حقائق پر مبنی یہ جوابات بھی شئیر کریں گے
کسی بھی علمی مباحثے کے لیے میں حاضر ہوں https://t.co/D3RCKXAlPG pic.twitter.com/cCZmq8iYw7— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) January 14, 2022
رؤف کلاسرا کے ٹوئٹ اور اس میں شیئر کی گئی معلومات کو مسترد کرتے ہوئے اظہر مشوانی نے کہا کہ یہ پراپیگنڈہ کافی عرصے سے مختلف کہانیوں کی صورت میں پھیلایا جا رہا ہے جن کا کئی بار تفصیل سے جواب شئیر کیا جا چکا ہے۔ امید ہے آپ اپنے پلیٹ فارم سے حقائق پر مبنی یہ جوابات بھی شئیر کریں گے، کسی بھی علمی مباحثے کے لیے میں حاضر ہوں.