(سٹاف رپورٹ پاک نیوز پوائنٹ)
مومینٹس سکولز پی ڈبلیو ڈی کیمپس اسلام آباد میں گزشتہ روز 29 جنوری بروز ہفتہ کامیاب سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام طلباء اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ علاقے کی معروف شخصیات اور طلباء کے والدین نے اس میں شمولیت اختیار کی اور طلباء و اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر سکول محمد عارف جان,وقاص گوندل اور شیخ محمد امین نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا اس سلسلے میں مومینٹس سکول کے ٹیم ممبران مبین صاحب، مس فائزہ اور مس عمارہ شوکت نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلباء کی زہنی و جسمانی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہیں ان سے طلباء کی زہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ باقی سٹاف ممبران نادیہ منصور، اقصیٰ، فرخ ،حنا، مہرین، عائشہ، رقیہ، ماریہ، حفصہ اور زاہد نے تقریب کو کامیاب بنانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ چوہدری ضوریز خالد گجر اور چوہدری ضحیان خالد نے خصوصی شرکت کی.
221