مظفرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث سکول وین میں آگ لگ گئی 164

مظفرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث سکول وین میں آگ لگ گئی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مظفرگڑھ میں چمن بائی پاس کے قریب خانگڑھ سے سکول کے بچوں کو مظفرگڑھ لانے والی سکول بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈش بورڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور اور بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں آگ لگتے ہی بچے اور ڈرائیور گاڑی سے اتر گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں