اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبصحتملٹی میڈیا

جدہ میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے تعاون سے سعودی سماجی شخصیت نوشین وسیم کی جانب سے خواتین میں کینسر سے آگاہی کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد

سعودی عرب جدہ۔رپورٹ مریم شاہد :پی این نیوز ایچ ڈی

موضٰیُ مرض کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے نامور سعودی خاتوں نوشین وسیم نے جدہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے تعاون سے خواتین کیلئے بہترین تقریب کا اہتمام کیا جس میں کینسر مرض سے متعلق امور پر لیکچر اور سوال جواب کا اہتمام کیا۔

سیمنار میں دوسو سے زیادہ خواتین نے شرکت کی، خواتین کو بتایا گیاکہ پاکستان میں ہر سال چالیس ہزار سے زائد اموات کینسرکے موضی مرض سے ہوتی ہیں اگر خواتین میں آگاہی بیدار کی جائے کہ اس موضی مرض کا کیسے مقابلہ کیا جائے تو اس مرض میں مبتلا لوگوں کی جان کی حفاظت بھی ہوسکتی ہے واضح رہے کہ سیمنار کی متنظم نوشین وسیم کی دو جوان اولادیں صرف چار ماہ کے فرق سے اس مرض میں مبتلا ہوکر چلے بسیں تھیں.

دوران بیماری انہوں نے کینسر سے بیداری کو سوشل میڈیا اور خود کینسر کے مریضوں کے ساتھ انکی حوصلہ افزائی کیلئے گزارا،اس موضی مرض کو سامنے رکھتے ہوئے نوشین وسیم نے گزشتہ دنوں جدہ کی خواتین کے تعاون ، اور پاکستانکے مشہور کینسر ہسپتال شوکت خانم کے تعاون سے جدہ میں کینسر بیدرای کیلئے ایک شاندار پروگرام کیا.

جس میں دو سو سے زائد خواتین نے شرکت، نوشین وسیم کی سربراہی میں یہ شاندار تقریب چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص اور علاج کو فروغ دینے کیلئے اس سے آگاہی صرف پاکستان میں ہر سال چالیس ہزار خواتین اس موضی مرض کا شکار ہوتی ہیں اس پر آگاہی حاصل کرکے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے،جس میں ڈاکڑ سے کم ازکم ماہانہ چیک اپ اس پر قابو کیا جاسکتاہے اس خطرے پر قابو پانے کیلئے اپنے وزن کو قرار رکھیں، سیمنار کی شرکاء نے نوشین وسیم کی اس کاوش کو سراہا اوراسے ایک قومی خدمت قرار دیا جس سے بے شمار خواتین فائدہ اٹھائینگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے