(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی وزارتِ سیاحت کی جانب سے یکم اگست سے سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد http://visitsaudi.com
پر اپلائی کر سکتے ہیں.کورونا ویکسین کی مکمّل خوراک لینے والے سیاح مملکت میں با آسانی آ سکتے ہیں.آمد کے وقت ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا پھر 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہو گی.. وزٹرز کو ویکسینیشن ڈوز سے متعلق ڈیٹا الیکٹرانک پورٹل https://muqeem.sa/#/vaccine-regmission/home پر رجسٹر کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کسی بھی عوامی مقامات پر توکلنا ایپ کے ذریعے بھی ریکارڈ کیا جائے گا.
سعودی عرب میں منظور ویکسین فائزر ،آسٹرا زینیکا ،موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی دو خوراکیں لگوانے والے افراد مکمل ویکسین لگوانے والے افراد کی لسٹ میں شامل کئے جائیں گے.سعودی وزارتِ سیاحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ایک طویل عرصے بعد سیاحوں کو خوش آمدید کرنے کے لیے پر جوش ہیں جبکہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام تر شراکت دار اداروں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کیا جائے گا اور سیاحوں کو تمام تر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے.
