(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا.
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پانچ جولائی سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لئے پرمٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مشاعر مقدسہ میں بھی پرمٹ کے بنا داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اس حوالے سے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے داخلی راستوں پر اضافی چیک پوسٹوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن پر سعودی پولیس اہلکار سخت چیکنگ کا عمل شروع کیے ہوئے ہیں ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا اور انکے خلاف بھاری جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی جبکہ سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو چاہئے کہ وہ حج سیزن کے سلسلے میں جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں.