سعودی دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 9واں ایڈیشن فوڈکس نمائش کا افتتاح ہوگیا 226

سعودی دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 9واں ایڈیشن فوڈکس نمائش کا افتتاح ہوگیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس نمائش میں انٹرنیشنل بهترین شیف کوکنگ کا مقابلہ بھی رکھا گیا ۔..فوڈکس نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور نے کیا.
نمائش میں پاکستانی رائس سمیت دیگر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے سٹال لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔
فوڈ ایکس نمائش میں باقاعدہ بہترین شیف کے مقابلے بھی رکھا گیا ہے اور باکستان کی شیف حنا شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی اور اپنے پاکستان کا نام روشن کیا حنا شعیب نے بہت ہی بہترین اور لذت سے بھرپور کھانا بنا کر تمام شیف سے خوب داد وصول کی ۔
حنا شعیب کو تیسرے نمبر پر انے کے لیے تھامس گگلر اور ڈینیل میئر شیف نے برونزے میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔
حنا شعیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے میں تھامس گگلر سر اور ڈینیل میئر شیف کی بہت مشکور ہوں کے انہوں نے مجھے چنا اور میرے خانے کو سراہا ۔میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کے مجھے اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا اور اپنے ملک کا نام میں نے روشن کیا اور انشااللہ آگے بھی میں اپنے ملک کا نام روشن کرتی رہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں