رپورٹ (عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سنیچر کی شب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے.مملکت آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے.
سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر میں نرمی کرتے ہوئے حرمین شریفین اور دیگر مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے.تمام مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے.
حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ماسک کے استعمال کی شرط بدستور عائد رہے گی.
712