رپورٹ۔امداد حسین لک
جدہ سعودی عرب
خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج وعودہ کی معیاد میں اک بار پھر تو سیع شروع کر دی ہے۔
فیصلے کیمطابق وزارت خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ اقاموں میں توسیع کسی فیس یا چارجز کے بغیر کی جائے گی اور یہ توسیع 31 جولائی 2021تک ہو گی۔جبکہ محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقاموں اور ویزوں کی توسیع نیشنل انفارمیشن سنڑ کے تعاون سے خودکار نظام کے ذریعے ہو گی جس کے لیے جوازات سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا ہے کہ بیرون مملکت موجود ایسے اقامہ ہولڈر کے اقاموں اور خروج وعودہ میں توسیع ہوگی جن پر کورونا وائرس کے باعث مملکت میں داخلے پر پابندی عائد ہے
اس سہولت سے وزٹ ویزوں کے حامل افراد بھی مستفید ہو پائیں گے۔