(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ملاقات وفود کی سطح پر ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی شریک تھے
ملاقات میں دو طرفہ امور، عالمہ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں،
وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید مواقع ڈھونڈنے چاہیئے
وزیراعظم نے پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کو فعال بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا پاک سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کام کرے گی،
افغان تنازعے کے حل کے لیے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں،
افغان مسئلے کا حل خطے میں امن و سالمیت کے لیے ضروری ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے
