(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے سعودی عرب کے ولی عہد کا دوحہ انٹرنیشنل,ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا.بعد ازاں ایوان امیری میں سعودی ولی عہد کا سرکاری استقبال کیا گیا، انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا.
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد خلیجی ممالک کے دورے کے تیسرے مرحلے میں قطر پہنچے ہیں۔ اس سے قبل وہ عمان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں.
عودی، قطری رابطہ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ قطر کی وفد کی قیادت امیر قطر اور سعودی عرب وفد کی قیادت سعودی ولی عہد نے کی ہے.دونوں رہنماوں نے سعودی، قطری رابطہ کونسل اجلاس کے منٹس پر بھی دستخط کیے.امیر قطر سے ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا.
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ تازہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ خصوصا خطے کے حالات کے پیش نظر تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔
شہزادہ محمد بن سلمان دورے کے آخری مرحلے میں کویت اور بحرین بھی جائیں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد خطے کے مسائل پر خلیجی ممالک کے مابین یکساں موقف کو اجاگر کرنا، مکالمے کو فروغ دینا اور استحکام بڑھانا ہے.
309