سٹاف رپورٹ
سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں.عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جاتا ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق پٹرول 91 کے نرخ بڑھ کر 2.18 فی لٹر ہوگئے.اس میں 10 ھللہ کا اضافہ ہوا ہے. پٹرول 95 کے نرخ بڑھ کر2.33 فی لٹر ہوگئے.اس میں 10 ھللہ کا اضافہ ہوا ہے.
ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہللہ اور 70 ہللہ فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیےجایئں گے.
ل پی جی 75 ہللہ فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیے جایئں گے.
سعودی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے جن کا نفاذ اگلے دن سے ہوتا ہے.
