Saudi Arabian Mujahid Nadeem Ramey 202

جدہ کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ نون کے میڈیا کوآرڈینیٹر سعودی عرب مجاہد ندیم رامے نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم اور دوستوں کے اعزاز میں سحری کی دعوت

رپورٹ : امداد حسين لک سعودي عرب جدہ

جدہ کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ نون کے میڈیا کوآرڈینیٹر سعودی عرب مجاہد ندیم رامے نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم اور دوستوں کے اعزاز میں سحری کی دعوت دی جس میں پاک میڈیا فورم کے قائم مقام صدر عاطف علی وٹو، چیئرمین پاک میڈیا جہانگیر خان ، امداد حسین لک،حافظ عرفان ،سردار محمد مٹھل اور دیگر دوستوں نے بھی شرکت کی-اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو صورتحال ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب ایک ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں اور میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس طرح کے بحران سے پاکستان کو باہر نکال سکتی ہے اور پاکستان کی ترقی و کامیابی راہ پر ڈال سکتی ہے-انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لیے ہی دھڑکتے ہیں اور میں بہت شکر گزار ہوں پاک میڈیا میں فورم کا کہ وہ دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مثبت رپورٹنگ کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں