Saudi Arabia regarding the 75th Independence Day of Pakistan 234

سعودی عرب کے شہر الخبر ( Al khobar ) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی شریک ہوئے

رپورٹ الخبر :سردار صغیر برقی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں پاکستان فورم کی جانب سے 75ویں یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے ملکر دیار غیر میں اپنے ملک سے محبت کا بھرپور اظہار کیا مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بدولت اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس کا مقصد اسلام کی سربلندی کے علاوہ پاکستان کو ایک مکمل فلاحی ریاست بنانا تھا پاکستان ایک ایسے خواب کی تعبیر ہے جس کے حصول کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب ملکر آگے بڑھیں نفرتوں کو مٹاکر ایک بہتر مستقبل کے لئے اجتماعی سوچ کو اپنائیں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے اسکی عوام نے ہمیشہ چیلنجز کو اپنی صلاحیتوں سے دور کیا ہے اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کے بہتر مستقبل کے لئے قربانی دی ہے ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کے مطابق ایمان, اتحاد اور نظم کے مطابق عمل پیرا ہوکر پاکستان کے لئے کام کرنا ہے تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوسکیں تقریب سے پاکستان فورم کے صدر فیض محمد حکیم, صاحبزادہ بشارت اللہ ,اسد فخر الدین, طلحہ ہاشمی, شہزاد احمد صدیقی, ثاقب ادریس۔ محمد افتخار الفت سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ یہ پروگرام محنت کشو کے نام.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں