سعودی عرب پوری دنیا کے سامنے امن کا ثالث ہے. سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 152

سعودی عرب پوری دنیا کے سامنے امن کا ثالث ہے. سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں شوریٰ کونسل کے آٹھویں اجلاس کے تیسرے سال کے کام کا ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح کردیا ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پوری دنیا کے سامنے امن کا ثالث ہے ، سعودی عرب نے امن ،استحکام اور انصاف کے حصول کی بنیاد رکھی ہے.
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا نے کہا کہ سعودی عرب ایک جامع ترقیاتی تحریک کا مشاہدہ کر رہا ہے، اس تحریک کا مقصد نئے شعبوں کی ترقی اور ساتھ ساتھ مقامی مواد کی حمایت، کاروباری ماحول کو آسان بنانا اور شہریوں کو بااختیار بنانا ہے، سعودی عرب ماحولیاتی چیلنجوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مملکت ضرورت مند ، آفات اور بحران سے متاثرہ ممالک کی مدد کے لیے پرعزم ہے، مملکت نے خوراک اور زرعی تحفظ کے شعبہ میں لگ بھگ 2.8 بلین ریال کی امداد فراہم کی ہے۔
سعودی فرمانروا نے زور دے کر کہا کہ مملکت تیل کی منڈیوں کی مدد، استحکام اور توازن کے لیے سخت محنت کر رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی امن ہتھیاروں کی دوڑ یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی فرمانروا نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنی جوہری ذمہ داریاں پوری کرے اور آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے.
شاہ سلمان نے کہا کہ روس یوکرین بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یمن میں اقوام متحدہ کی جنگ بندی بحران کے خاتمے اور سیاسی حل کی طرف لے کر جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں