ضلع سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کی زیرِ نگرانی تربیتی ورکشاپ 181

ضلع سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کی زیرِ نگرانی تربیتی ورکشاپ

سرگودھارپورٹ(نمائندہ خصوصی اشفاق احمد،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

رفیق اسماعیل برکس پر بھٹہ مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی سے آگاہی دلائی گئی تفصیلات کے مطابق رفیق اینڈ اسماعیل برکس شاہپور پر محکمہ ماحولیات سرگودھا کے زیرِ اہتمام بھٹہ مالکان کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں صدر بھٹہ ایسوسی ایشن شاہپور مہرمحمدشاکر جھاوری، سیٹھ محمد رفیق جوئیہ،سیٹھ محمد اسماعیل جوئیہ،رائے عبدلراحمن ڈھڈی، چوہدری سکندر وطنہ، مہرابوبکر، سیٹھ ثناللہ،سیٹھ عبدلراحمن، مہرظفر،ملک ملازم حسین، سیٹھ فاروق رحمانی، سیٹھ عثمان رحمانی، مہرحسن جھاوری اوربھٹہ لیبرسمیت تحصیل شاہ پور کے تمام بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عمران نے تربیتی سیشن کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام بھٹہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال اور محکمہ ماحولیات کے وضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ صرف ماحول دوست اور شہریوں کی صحت کیلئے بہتر ہے بلکہ بھٹہ مالکان کے منافع میں مزید اضافہ کا بھی باعث ہے۔

Training Workshop in Shahpur Tehsil of Sargodha District under the supervision of Assistant Director Environment Department

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں