رپورٹ الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند :پی این پی نیوز ایچ ڈی
مہمانان گرامی میں سفارت خانہ پاکستان سے امجد علی ، پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین مجلس عاملہ صحافی و اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ، پی این پی کے ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ اور امین الرحمان سائبان نیوز سےشامل تھے، حافظ عرفان کھٹانہ نے بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان اور پاکستانی قوم اور میڈیا کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جنہوں نے ہندوستان اور پاکستان کی حالیہ جنگ کے دوران سیزفائر کے اعلان پربھی خوشی کا اظہارکیا اور صحافی برادری کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دی اور پاک فوج کی خدمات، شجاعت، جنگی مہارتوں، کارناموں اورکامیابیوں کو سراہا۔
زبیر خان بلوچ نے خاص طور پرجنرل عاصم منیرکی قیادت میں کی گئی غیرمعمولی جنگی حکمت عملی پر کہا کہ فوج نے جس عزم اورحوصلہ کے ساتھ دشمن کو منہ توجواب دیا وہ قابل ستائش ہے.
سردار طلعت محمود نے کہا کہ جنرل آصف منیرنے اپنے کردار سے نہ صرف فوج کے جوانوں بلکہ عوام میں بھی امید اور جذبے کو بڑھایا ہے۔ ان کی مہارت اور قیادت کی مثالیں آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں گی۔
آمین الرحمان نے کہا جنرل عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کیے.
امجد علی نے ہم سپہ سالارجنرل عاصم منیر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مشکل حالات میں مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سالمیت کو یقینی بنایا،تقریب میں شریک صحافیوں نے ملک کی ترقی اور دفاع کے لیے یکجہتی کے ساتھ مل کرکام کرنے کے عزم اعادہ کیاگیا۔