پنجاب کارڈیالوجی ایمرجنسی وارڈ میں دل کے  مریضوں کا رش 226

پنجاب کارڈیالوجی ایمرجنسی وارڈ میں دل کے  مریضوں کا رش، دل کے مرض میں مبتلاء مریضوں کے لواحقین کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی، خواتین کو دھکے دئیے گئے

اہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دل کے مریضوں کے لیے پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال میں دل کے درد کی دوا لینے آئے ہوئے پنجاب کارڈیالوجی کی ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کا غیر معمولی رش دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سارے پنجاب سے مریض یہاں آ گئے ہیں ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین بلخصوص دور دراز کے شہروں سے آئی ہوئی بزرگ خواتین کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کا ناروا سلوک اور ان کے ساتھ بد تہذیبی کے ساتھ پیش آنا روز کا معمول بن چکا ہے پہلے ہی سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے سہولت کا فقدان ہے کورونا وائرس کی وجہ سے  پنجاب کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آوٹ ڈور پیشنٹ کے لیے سہولتیں نہ ہونے کے برابر  ہیں ایسے میں پنجاب کارڈیالوجی میں دل کے درد کا علاج کرانے آئے ہوئے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں مریضوں اور ان کے لواحقین نے پاک نیوز پوائنٹ کی وساطت سے پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جس طرح مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ماضی میں اس مثال نہیں ملتی لہذا سرکاری ہسپتالوں میں غریب کو مفت علاج اور دوائی دینے کے ساتھ ساتھ ان سے  اخلاقی طور پر پیش آنا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں