لاہور راوی روڈ میں ڈکیتی کی واردات چار نقاب پوش ڈاکو بھرے بازار میں ڈکیتی کر کے فرار 211

لاہور راوی روڈ میں ڈکیتی کی واردات چار نقاب پوش ڈاکو بھرے بازار میں ڈکیتی کر کے فرار

بیورو چیف,پنجاب (ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور راوی روڈ میں ڈکیتی کی واردات چار نقاب پوش ڈاکو بھرے بازار میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تفصیلات کے مطابق لاہور شفیق آباد کے علاقے قصور پورہ  میں نا معلوم مسلح ڈاکو موبائل شاپ کا نوے سیکنڈ میں صفایا کر گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل ساڑھے  چار لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار قصور پورہ چاہ جموں والا کھوہ کے قریب واقع نومی موبائل شاپ میں داخل ہوئے  گن پوائنٹ پر دکان میں موجود کسٹمرز اور دکاندار سے قیمتی موبائلز کا توڑا بھر کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دکان کے مالک نے بتایا کہ ڈاکووں کم عمر کے تھے ڈاکو دیدہ دلیری سے دکان کا صفایا کر فرار ہوئے ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی  انویسٹیگیشن سرفراز ورک اور کرائم سین ٹیم نے موقع پر پہنچ کر واردات کا جائزہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں