ریاض: انسٹی ٹیوشن آف انجینیئرز پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد
رپورٹ عالم خان مہمند: پی این نیوز ایچ ڈی
انسٹی ٹیوشن آف انجینیئرز پاکستان سعودی عرب چیپٹر (IEP-SAC) کے زیرِ اہتمام فاؤنڈیشن انجینئرنگ، جدید تعمیراتی ضروریات اور زیرِ زمین انفراسٹرکچر کے سائنسی پہلوؤں کے موضوع پر ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پاکستانی اور غیر ملکی انجینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
تقریب کی صدارت چیئرمین IEP ڈاکٹر رفیق نے کی، جبکہ سیکرٹری جنرل عاصم صدیقی، ڈاکٹر فرخ اسلم اور ڈاکٹر فاخر حسنی بھی موجود تھے۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی صاعد عزیز، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں IEP-SAC کی علمی و تکنیکی سرگرمیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا.
سیمینار کے مقررِ خصوصی انجینئر پرویز نوشاہی نے "فاؤنڈیشن انجینئرنگ” کے موضوع پر جامع پریزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے تعمیرات کی پائیداری میں فاؤنڈیشنز کے بنیادی کردار، جدید ٹیکنیکس اور سعودی عرب کے میگا پراجیکٹس کے تناظر میں درپیش انجینئرنگ چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی.
معروف اسکالر مولانا عبد المالک مجاہد نے بھی خصوصی شرکت کی اور علم و تکنیک کے اشتراک کو ترقی کی بنیاد قرار دیا.
شرکاء نے سیمینار کے انعقاد کو IEP-SAC کی تکنیکی خدمات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے اور جدید تحقیق سے آگاہی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا.




