Reception Ceremony Held In Honor Of Jamiat Ulema-e-Islam Leader Engineer Abdul Sabur 253

جمعیت علماء اسلام کے رہنما انجینیئر عبدالصبور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد نعقاد کیا گیا (تقریب کے مہمان خصوصی انجینیئر عبدالصبور تھے )

(رپورٹ : عالم خان مہمند ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

تقریب میں جمعیت علماء اسلام ریاض کے صدر مولانا عبدالحکیم دیشانی ، سابق سیکٹری جنرل سعودی عرب حافظ ذاکر جذبی، جنرل سیکرٹری ریاض حبیب اللہ قریشی، سردار عاصم افتاب ، مولانا عبدالسلام ، مولانا عبدالباسط اور مولانا عبداللہ سلفی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ مملکت پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں مغربی سازشوں کو روکنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر کے اسلام پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جے یو آئی اپنے مقاصد اور اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ جمعیت علماء اسلام اسلام دشمن دجالی قوتوں کے خلاف ڈھال کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں