200

حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی کی اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ نئی تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں.
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں.
ان تصاویر میں ملالہ یوسف زئی اپنے شوہر کے ساتھ کسی ریستوران میں بیٹھے ہیں اور بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیبل پر سامنے کیک رکھا ہوا ہے جبکہ پلیٹ میں چاکلیٹ سے انگریزی زبان میں Congratulations بھی درج ہے.
یہ تصاویر لندن میں لی گئی ہیں جن میں ملالہ اور اُن کے شوہر نے موسمِ سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں