جدہ ( امداد حسین لک سے ) تقریب کی میزبانی ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے کی اور مہمان خصوصی صدا ملک تھیں تقریب میں رمضان المبارک کے موضوع پر درس و تدریس اور کوئز رکھا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صدا ملک، عالمہ عائشہ مسرور اور ماہر تعلیم ندا عدنان نے کہا کہ ہمیں تجدید نیت سے رمضان المبارک کے مہینے کو ثمر آور بنانا ہے اور رمضان المبارک کا بہترین استقبال نفس کو صحیح معنوں میں تقوی کا پابند کرنا اور لوگوں کے ساتھ درگزر اور صلہ رحمی سے رشتوں اور معاشرے کو مستحکم کرنا ہے تقریب سے ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ اور مر غوب غذائیں جو غذائیت سے بھرپور ہیں ان کے استعمال پر زور دیا اور آگاہی دی کے رمضان میں صحت مند رہنے کے لئے سحر اور افطار میں متوازن غذاؤں کے استعمال کو یقینی بنایا جاۓ اور جس قدر ممکن ہو تلی ہوئی چیزوں اور چینی کا استعمال کم کیا جاۓ تلی ہوئی چیزوں کے متبادل ایسی غذائیں موجود ہیں جن کے استعمال سے صحت مند جسم اور بھرپور زائقہ دونوں با آسانی ممکن ہیں۰
تقریب میں شفاء احمد، شگوفہ افشاں، سلمی جہانزیب، طیبہ اختر، زینیہ ریحان ، سہرش ارسلان، حفصہ صمد ، ڈاکٹر انعم منیب ، مریم نوید، حمنہ عدنان ، نصرت جبین اور دیگر خواتین نے بھرپور شرکت کی۰ تقریب کے اختتام پر اسلامک کوئز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین جن میں صدا ملک ، طیبہ اختر مرزا ، زینیہ ریحان، مریم نوید ، سحرش ارسلان ، حمنہ عدنان اور حفصہ صمد کو گفٹس بھی دئیے گئے اور مہمان ماہر غذائیت ادعیہ وہاج کے تیار کردہ غذائیت سے بھرپور کھانوں سے لطف اندوز ہوۓ٠
302