Announcement to open the largest mosque 24 hours a day after Masjid Nabavi from June 20. 417

20 جون سے مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑی مسجد چوبیس گھنٹے کھولنے کا اعلان ۔۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے اتوار 20 جون سے مسجد قبا چوبیس گھنٹے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’زائرین اور نمازی اب کسی بھی وقت عبادت اور زیارت کے لیے جا سکتے ہیں تاہم انہیں کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی‘۔
سعودی خبر رساںد ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ہے جسے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے موقع پر تعمیر کرایا تھا۔
مسجد قبا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کو جوڑنے والے ھجرہ روڈ پر واقع ہے- یہ مسجد نبوی سے جنوب میں ساڑھے تین کلو میٹر دور ہے۔
مسجد قبا، مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑی مسجد اور چوکور شکل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں