وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا قیدی پر تشدد کے واقعے پر فوری ایکشن 278

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا قیدی پر تشدد کے واقعے پر فوری ایکشن

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے تین ملازمین کو انڈر ٹرائل حوالاتی پر تشدد میں ملوث ہونے پر 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔ پنڈ دادنخان کے حوالاتی ملک محمد رفیق ولد تاج دین کی بیوی نے محمد رفیق پر تشدد کے خلاف درخواست دی جس پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قیدی پر تشدد کے واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے تین ملازمین کو انڈر ٹرائل حوالاتی پر تشدد میں ملوث ہونے پر 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ عامر عباس، چیف وارڈر محمد خالد اور وارڈر اسد عباس شامل ہیں وزیر جیل خانہ جات نے جیل سپرنٹینڈنٹ جہلم کے ذریعے دس منٹ کے اندر متاثرہ حوالاتی سے فون پر تفصیلات طلب کیں اور فیاض الحسن چوہان نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو واقعہ کی تفصیلی انکوائری کا حکم دیاانکوائری میں حوالاتی پر مخالفین کے کہنے پر تشدد ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں