TikToker Kashif Zameer arrested, the gold that Tuck Tucker wore was fake, Kashif was arrested for fraud from Ertugrul. Punjab Police 272

معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار,وہ سونا جو ٹک ٹاکر پہنتا تھا وہ جعلی تھا,کاشف کو ارتغرل سے فراڈ پر گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اینگن التان کی درخواست پر معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا گیا، کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ترک اداکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ترک سفارتخانے کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا، آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چودھری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا، یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی، ترک اداکار کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف نے معاہدہ کینسل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا، ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

Leading Tuck Tucker Kashif Zameer Arrested, The Gold Wearing Tuck Tucker Was Fake Punjab Police

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں