وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ردعمل 234

وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ردعمل

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوتے ہی وزیراعظم بدزبانی، تضحیک اور بازاری زبان پر اتر آئے ہیں، یہ تقریر وزیراعظم پاکستان کی نہیں بلکہ کنٹینر پر کھڑے ایک ہارے ہوئے انسان کی تھی، اب ملک کو نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب دینے کا وقت ہے، اب عوام کو مایوسی غربت اور مہنگائی کی پاتال میں دھکیلنے کے حساب کا وقت ہے، اس وقت اپوزیشن ملک کو اس آسیب سے چھٹکارا دلوانے کے لئے یکسو ہے، اقتدار سے محرومی کے خوف نے وزیراعظم کو بوکھلا دیا ہے، اس بوکھلاہٹ میں ملک کی رہی سہی خارجہ پالیسی کو بھی داؤ پر لگا دیا گیا ہے، جھوٹے الزامات اور کیسز کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں