انتظامیہ بے خبر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورواپسی پر کبیر والا شہر کارخ کرلیا 207

انتظامیہ بے خبر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورواپسی پر کبیر والا شہر کارخ کرلیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کبیر والا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،شہر میں صفائی کی صورتحال اورسڑکوں کا جائزہ لیا،کبیر والا میں شہری سہولتوں کا مشاہدہ کیا ،کبیر والا شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی،صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ،شہر کے اندرونی سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کرنے کاحکم،عثمان بزدارنے کہا کبیر والا سمیت ہر شہر کو ترقی کے سفر میں شریک کریں گے انہوں نے مزید کہا گزشتہ روز لاہور سے ملتان جاتے ہوئے کئی شہروں کے وزٹ کئے،آج ملتان سے لاہور واپسی پر بھی کبیروالا کا دورہ کیا
فیلڈ میں جاکر خود شہری مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لیے ہدایات دیں،ٹھنڈے آفس میں بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں آن گراونڈ جاکرعوام کے مسائل سنتا ہوں اور ان حل کے لئے ہدایات جاری کرتا ہوں.ضلع خانیوال کیلئے جامع ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لایاجائے گا۔
کبیروالا، جہانیاں اورمیاں چنو ں میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے۔ضلعی ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں